جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کیا ناشتہ نہ کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے جسے کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہئے تاکہ موٹاپے کا شکار نہ ہوسکیں مگر اب ایک نئی تحقیق میں اس خیال کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ماضی میں طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دن کا آغاز ناشتے سے کرنا دن بھر کھانے کی اشتہا کی روک تھام کرتا ہے۔

جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ مگر برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ ‘دن کی سب سے اہم غذا’ ممکنہ طور پر جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں لوگوں کی مدد نہیں کرسکتی۔ محققین نے دریافت کیا کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود نہیں جو اس خیال کو سپورٹ کرتا ہو ناشتہ کرنا جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے یا ناشتہ نہ کرنا موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتہ کرتے ہیں وہ دن بھر میں زیادہ کیلوریز جزو بدن بناتے ہیں جبکہ ناشتہ نہ کرنے سے دن کے دیگر اوقات میں کھانے کی زیادہ خواہش پیدا نہیں ہوتی۔ اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ناشتہ کرنے اور صحت مند جسمانی وزن کے درمیان تعلق موجود ہے۔ مگر نئی تحقیق کے محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج مشاہداتی ہیں اور ممکنہ طور پر انفرادی طور پر لوگوں کے صحت مند طرز زندگی اور غذائی انتخاب کی عکاسی کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تحقیق میں ناشتہ کرنے والے افراد کے وزن میں آنے والی تبدیلی کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں ناشتہ کرنے والے اور ناشتہ نہ کرنے والے شامل کیے گئے تھے، ان کے جسمانی وزن کا جائزہ 24 گھنٹے سے 16 ہفتوں کے دوران لیا گیا۔ محققین نے دریافت کیا کہ ناشتہ نہ کرنے والوں کا وزن دوسرے گروپ کے مقابلے میں اوسطاً کچھ کم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناشتہ کرنے والے اور نہ کرنے والوں کے میٹابولک ریٹ میں کوئی نمایاں فرق دریافت نہیں ہوا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…