ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف کا ورون دھون کے سا تھ فلم کرنے سے انکار

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) کترینہ کیف نے اداکار ورون دھون کے ساتھ ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر چیز اپنے مقررہ وقت پر اور درست وجوہات کے تحت ہوتی ہے۔ درحقیقت میرے لئے یہ فلم کرنا ناممکن تھا کیوں کہ جو وقت فلمسازوں کی جانب سے دیا گیا تھا اْس دوران وقت نکالنا میرے لئے پریشانی کا سبب بن سکتا تھا کیونکہ ان دنوں میری تمام تر توجہ فلم ’بھارت‘ پر مرکوز ہے جوکہ عید کے موقع پر ریلیز کی

جائے گی اور یہی اصل وجہ ہے۔اس دوران کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ کچھ افواہیں زیر گردش ہیں کہ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’سوریا ونشی‘ میں اکشے کمار کے مد مقابل کاسٹ کیا جارہا ہے جس پر کترینہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ’بھارت‘ کے بعد کوئی فلم بھی سائن نہیں کی ہے ابھی فی الحال صرف اسکرپٹ پڑھ رہی اور سن رہی ہوں۔واضح رہے کہ  فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں ورون دھون کے مد مقابل شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال نومبر میں ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…