منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والی پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم مغل گھر پہنچ گئے ،جانتے ہیں اغوا کاروں نے چھوڑنے کیلئے کون سی جگہ چنی؟

datetime 30  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (سی پی پی )کوئٹہ سے گذشتہ برس اغوا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے جس کی تصدیق ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چئیرمین نے بھی کی اور کہا کہ مغوی نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اغوا کار پروفیسرڈاکٹر ابراہیم خلیل کو چمن کے مال روڈ پر چھوڑ کر گئے۔نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد آج 48 روز بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹان جا رہے تھے، جس کے بعد وہ لا پتہ ہوگئے، جب کہ گھر والوں کا بھی ان سے فون پر کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔ان کے اغوا کا یہ واقعہ تھانہ بجلی روڈ کے حدود میں پیش آیا تھا۔نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ڈاکٹر تنظیموں نے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا تھا جبکہ ان کے اغوا کی وجہ سے ان کے مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہوئے تھے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور/پی ڈی ایم اے میر سلیم احمد کھوسہ نے ڈاکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ مغوی ڈاکٹر خلیل ابراہیم کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…