اسلام آباد/ساہیوال (سی پی پی )سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے اہلخانہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا کہ متاثرہ خاندان اسلام آباد آکر ملاقات کرے۔منگل کو متاثرہ خاندان کیلئے سرکاری گاڑی بھجوائی گئی اور کمیٹی سے ملاقات کیلئے مقتول ذیشان کی والدہ، بھائی احتشام اور مقتول خلیل کا بھائی جلیل پولیس سیکیورٹی کے ہمراہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے اور اب
وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انصاف کی امید کے ساتھ ایک بار پھر اسلام آباد جا رہے ہیں،امید ہے حکومتی نمائندے انصاف کے حصول میں مدد کریں گے۔ اسلام آباد روانگی کے موقع پرخلیل کے بھائی جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جے آئی ٹی سے مطمئن نہیں ہیں اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ذیشان کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس پر انہیں بھروسہ نہیں ہے، کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ۔