بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بے سہارا بچوں کی ذمہ داری حکومت کی نہیں ہم سب کی مشترکہ ہے،ریحام خان

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی ،بچوں کے حقوق کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،جب تک ہم مل کر کام نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سٹریٹ چلڈرن سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریحام خان نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے اپنے بچے ہیں ان بچوں کی نگہداشت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اگر ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو ہم سب قصور وار ہیں،انہوں نے کہا کہ جب تک ملکر کام نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،ملکی اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل کوڑنے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیے ،بے سہارا بچوں کی ذمہ داری صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، آج سے چلڈرن سٹریٹ نہیں بلکہ ہمارے بچے ہیں، ہمیں ان کے حقوق کیلئے اٹھنا ہوگا، بچوں کے حقوق کے لئے مجھے جہاں بھی جانا پڑا جاﺅں گی ،ملک کا مستقبل ہمارے بچوں کے ساتھ جڑاہوا ہے بچوں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،ریحام نے کہا کہ کالے شیشے میں بیٹھنے والوں کو غربت کا احساس نہیں ہوتا،ان کا کہنا تھا کہ ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو ہم سب قصور وار ہیں، بیرون ممالک میں پاکستانی ملک کی خدم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے:سب سے زیادہ رشوت خور ملک

 



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…