جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنی فنی صلاحیتوں سے دوسروں کو متاثر کرنے والا واقعی ہیرو ہے : فلمسٹار ثناء

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ مجھے کھیلوں سے بڑا لگاؤ ہے ،میں نے سکوائش کے ساتھفٹ بال بھی کھیلی ہوئی ہے اور شاید اسی وجہ سے فٹنس کی لاجیک میرے ذہن میں بیٹھ چکی تھی ،میں نے شروع سے ہی مختلف جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے سب ہیرو میرے فیورٹ ہیں کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ جو اداکار اپنی فنی صلاحیتوں سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے وہ واقعی ہیرو ہے ۔ ثناء نے جاوید شیخ کے حوالے سے کہاکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا اور وہ اپنی ٹیم کو بڑا پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں اور اسی لیے انکی فلم کی کاسٹ بھی ان سے خوش رہتی ہے اور دوسرا یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے سینئر ہونے بارے نہیں جتلایا بلکہ ہر ایک کے ساتھ اسکے مزاج کے مطابق بات کرتے ہیں اسی اعتبار سے وہ اچھے اداکار اور فلم ڈائریکٹر ہیں۔چناء نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اب میرے سٹار میرے بچے ہیں جن پر میں نے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کررکھی ہے،میری خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اس ملک کے ذمے دار شہری بن کر کسی نہ کسی انداز میں ملک کی خدمت کریں۔انہوں نے کہاکہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے میاں بیوی میں برداشت کی قوت ہونا لازمی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…