جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت مخالف مظاہرے کے جلو میں سوڈانی صدر کی مصر آمد

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے صدر عمر البشیر ایک روزہ دورے پر مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بتایا گیا ہے کہ اس دوران انہوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔سوڈانی شہری گذشتہ ایک ماہ سے مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

انھوں نے حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔اس دوران میں انھوں نے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور اب وہ سوڈانی صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ ان کے مطالبے پر مستعفی ہونے کا انکار کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے دسمبر میں خرطوم کے دورے کے موقع پر سوڈانی حکومت کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مصر کو اعتماد ہے کہ سوڈان موجودہ صورت حال پر قابو پا لے گا‘‘۔ انھوں نے کہا تھا کہ مصر ہمیشہ سوڈان کی مدد کے لیے تیار رہا ہے۔اب سوڈان میں صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ان سے استعفے کے مطالبات میں شدت آرہی ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر ان کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا جارہا ہے اور اب وہ ممالک بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں جو پہلے ان کے مخالف سمجھے جاتے تھے۔اگلے روز جنوبی سوڈان نے ان کے لیے دوٹوک انداز میں حمایت کا اظہار کیا تھا

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…