ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی ہنستی مسکراتی فلم ’’ لکا چپی ‘‘یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی دو ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو انجان شہر میں سر چھپانے کے لیے انوکھا منصوبہ بناتے ہیں۔جھوٹ موٹ کی شادی رچا کر زندگی گزارتے ہیں لیکن پھر قدم قدم پرمشکلات
پیش آتی ہیں۔فلم میں مرکزی کردار کرتی سنن اور کارتھک آریان جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کے ہر منظر میں لوٹ پوٹ کرتی دلچسپ کہانی پر مبنی فلم دیکھنے والوں کو بھی ضرور پسند آئے گی۔ہدایتکار لکشمن اوتیکر اور پروڈیوسر دنیش ویجن کی فلم لکا چھپی یکم مارچ کو سینما گھروں کو زینت بنے گی۔