نیویارک(این این آئی)ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار بروس ویلز کی سنسنی سے بھرپور فلم ’گلاس‘ مسلسل دوسرے ہفتے بھی فلم بینوں کی اولین پسند بنی رہی۔فلم نے 2 ہفتوں میں 2 ارب 65 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ سن دو ہزار کی بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فلم’ان بریک ایبل‘ سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ’ گلاس‘ کی کہانی ایک ایسے
الجھے ہوئے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے کئی روپ ہیں۔فلم’دا اپ سائیڈ‘ اس ویک اینڈ پر ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سمندر کے بادشاہ ’ایکوامین‘ نے چھٹے ہفتے میں ایک ارب انہتر روپے سے زائد کمائے اور تیسری پوزیشن پرجمی رہی۔واضح رہے کہ مجموعی طور پر سمندر کا بادشاہ دنیا بھر سے ایک کھرب اکاون ارب روپے بٹور چکا ہے۔