منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو جھانسی کی رانی بننا مہنگا پڑگیا

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘کا ریلیز کے پہلے روز اچھا آغاز نہیں ہوا فلم نے پہلے روز صرف 8 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کی ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم’’منی کارنیکا‘‘کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ کنگنا فلم کو لے کر بہت پر جوش تھیں اورانہیں پوری امید تھی کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گی، تاہم تقریباً 125 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف 8 کروڑ

75 لاکھ کی کمائی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو ریلیز کے دوسرے دن اس سے ڈبل کمائی کرنی ہوگی اور تیسرے روز اس میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم کی تشہیر کے دوران خبروں میں جگہ بنانے کے لیے کئی بار جھوٹ بھی بولا کہ کرنی سینا کی جانب سے ان کی فلم پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور وہ ان تمام لوگوں کو تباہ کردیں گی۔ تاہم ان کی جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب کرنی سینا نے کہا انہیں فلم پر کوئی اعتراض نہیں اورنہ ہی انہوں نے کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…