اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی زوروں پر ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی ، سرگودھا ، لاہور فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد ، سبی ، موہنجوداڑو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔