منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فاصلہ کتنا ہی ہو، امی کا نشانہ کبھی خطا نہیں‌ ہوتا

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی کبھار زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب اہل خانہ کے درمیان ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جوک ہمیشہ کیلئے ذہن نشین ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ میکسکیو کی ایک فیملی کے ساتھ ہوا جب والدین کے ساتھ شرارت کے بعد گھر سے بھاگنے والی بیٹی کو والدہ اپنی سینڈل کے ذریعے روکا۔ یہ سیدھا سادا لیکن مزاحیہ لمحہ کیمرے میں قید ہوگیا جسے سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں لوگ

دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ناقابل یقین ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی بیٹی پر چیختی ہوئی اس کا تعاقب کررہی ہیں، تیزی سے بھاگتی بیٹی کو روکنے کیلئے خاتون نے اپنی ربڑ کی سینڈل اتاری اور بیٹی کی جانب اچھال دی۔ لڑکی کی جانب پھینکی گئی سینڈیل اتفاقاً 30 میٹر کی دوری پر بھاگنے والی لڑکی کے کندھے پر جالگی اور وہ لڑکی زمین پر گر گئی، جس کے بعد لڑکی کی والدہ زور زور سے ہنسے لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں ایک مرد کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جو شاید اس لڑکی کا والد یا بھائی ہے، جو خاتون نے کہہ رہا ہے ’جاؤ جاؤ، مارو مارو‘۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں 27 ہزار سے زائد صارفین اسے ری ٹویٹ جبکہ 31 ہزار افراد ویڈیو کو لائک کیا ہے۔ ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے صارفین نے والدہ کے فوری اور درست فیصلے و ناقابل یقین ہنر کو سراہتے ہوئے اولمپک گیمز میں شرکت کا کہا جبکہ ایک صارف نے خاتون کو ایونجرز میں شمولیت کا مشورہ دے دیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…