لندن/نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کے دو بین الاقوامی اداروں نے سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد مبصرین کو اپنے ملک کے قیدیوں بشمول مقید خواتین تک رسائی دے تاکہ اْن پر ٹارچر کے الزامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ خواتین قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی، تو اْن کی مرتب کردہ رپورٹ کو عام کر دیا جائے گا، جس میں خواتین قیدیوں کے ساتھ نامناسب سلوک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ابھی اس مناسبت سے
سعودی حکومتی کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیہ مطالبہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ خواتین قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی، تو اْن کی مرتب کردہ رپورٹ کو عام کر دیا جائے گا، جس میں خواتین قیدیوں کے ساتھ نامناسب سلوک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ابھی اس مناسبت سے سعودی حکومتی کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔