لاہور(این این آئی) فلم اور اسٹیج کی خوبرو اداکار ہ مہک نور نے برف باری کا نظارہ کرنے کیلئے شمالی علاقہ جات کا رخ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور کو مری اور شمالی علاقہ جات میں ہونے والی برف باری نے بے قرار کر رکھا تھا اور وہ ان خوبصورت نظاروں
سے لطف اندوز ہوناچاہ رہی تھیں اس وجہ سے وہ تماثیل میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے سے ایک ہفتے کی چھٹی لیکر شمالی علاقہ جات رواں ہوگئی ہیں ۔ اداکارہ مہک نور اپنی فیملی کے ساتھ ایبٹ آباد ، سوات ، نتھیا گلی اور مری میں ہونے والی بر ف باری کا بھرپور نظارہ کریں گی ۔