بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی حکومت کا موت کے بعد ورسٹائل اداکار قادر خان کی فنی خدمات پر پدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی حکومت نے لیجنڈ اداکار قادر خان کی موت کے 25 روز بعد انہیں ملک کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔31 دسمبر 2018 کو اس جہان فانی سے کوچ کرنیوالے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نوازاجائیگا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب رواں برس مارچ یا اپریل میں بھارتی

ایوان صدر میں منعقد کی جائیگی اوربھارتی صدر رام ناتھ کووند ایوارڈ دیں گے۔قادر خان نہ صرف بالی ووڈ کے بہترین اداکار تھے بلکہ انہوں نے بے شمار سپر ہٹ ہندی فلموں کیلئے سکرین پلے اور مکالمے بھی لکھے تھے۔ 70 اور80 کی دہائی میں وہ بالی ووڈ میں منفی کرداروں کیلئے مشہور تھے تاہم انہوں نے مزاحیہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا، ان کی جوڑی اداکار گووندا اورشکتی کپور کے ساتھ بے حد ہٹ رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…