لاہور(این این آئی) پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ، ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں حمیرا چنا نے کہا کہ ،ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہئے،ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے،لیکن موسیقی کی ترقی اور ترویج کیلئے
اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں ۔حمیرا چناء نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں گلوکارہ عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں ، ہر کوئی صوفیانہ کلام کو نہیں گا سکتا اس کیلئے گلوکار کے اندر ایسی ایک لوہ موجود ہونی چاہیے جو صوفیانہ کلام کو جلا بخش سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ گلوکاروں میں شازیہ منظور پسند ہیں جو لے اور سر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہیں جبکہ نئی گلوکاروں میں آئمہ بیگ نے مجھے متاثر کیا ہے۔