پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی نئی داستان رقم کردی

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن)بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کوحق خودارادیت نہ دینے پرہفتہ کو یوم سیاہ منایا گیا۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یو م سیا ہ منا نے پر بھارتی فو ج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور بربریت کر تے ہوئے مزید 2 کشمیر یوں کو شہید کر دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی یوم سیاہ کی کال پر مقبوضہ وادی میں ہفتہ کو مکمل ہڑتال اور تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے۔دوسری جانب یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔شہریوں کا احتجاج روکنے کے لیے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے اس دوران سری نگر کے علاقے خونموہ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت اورجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…