بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

موجودہ نظام کے تحت ہی پاسپورٹ طلب کیا جائیگا‘ سید علی گیلانی

datetime 23  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ان لائن پاسپورٹ فارم داخل کیا ہے اور جب تک انکے رہائشی گھر سے پولیس کا پہرہ نہیں ہٹایا جاتا وہ بائیو میٹرکس کیلئے پاسپورٹ دفتر نہیں جانا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جب تک انکے گھر سے پولیس کا پہرہ نہیں ہٹایا جائے گا وہ پاسپورٹ دفتر بائیو میٹرکس جمع کرانے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خانہ نظر بند ہوں اور میرے گھر کو جیل خانہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے قید سے آزاد نہیں کیا جاتا میں لوازمات پوری نہیں کرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو جو میدیا کی اہمیت دی گئی وہ اصل میں صورتہال کو مشکل بنانے کیلئے کیا گیا۔ سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ حصول پاسپورٹ کا حق سب کو ہے اور اس کو سیاسی رنگت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبضے کے اندر رہتے ہیں اور یہ ہمارے لئے مجبوری ہے کہ ہم موجودہ نطام سے ہی پاسپورٹ طلب کریں۔ ادھر حریت ”گ“ کے چیئرمین کو پاسپورٹ فارم مکمل طور پر پر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد سید علی شاہ گیلانی کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی اگر سارے لوازمات پورے کرینگے تو مرکزی حکومت کو انہیں پاسپورٹ فراہم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

مزید پڑھیے:جا نیے: امیر بننے کے دس آسان طریقے

 



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…