لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں انصاف کا بول بالا ہو ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قانون کی بالا دستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ اور بد عنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،انصاف پرمبنی معاشرہ سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے،قانون کی
عملداری کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے،دین اسلام انصاف اور امن کی اعلی اقد ار کے فروغ کا درس دیتا ہے۔جن معاشروں میں انصاف کا حصول یقینی نہیں ہوتا ان معاشروں میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہاکی معاشی و سماجی انصاف اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔قائد اعظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں انصاف کا بول بالا ہو ۔