بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اداکارہ ربیکا فرگوسن کی خفیہ شادی میں ان کے بچوں کی شرکت

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ ربیکا فرگوسن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی حال ہی میں اپنے دیرینہ ساتھی سے خفیہ شادی کرلی۔پیپلز میگزین کے مطابق 35 سالہ ربیکا فرگوسن نے ٹی وی پروگرام ’ایکسٹرا‘ میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے حال ہی میں چھٹیوں کے دوران اپنے دیریہ دوست روری سے شادی کرلی۔2 بچوں کی ماں ربیکا فرگوسن نے بتایا کہ ان کی

شادی میں ان کی ایک سال سے کم عمر بچی اور 11 سالہ بیٹے نے بھی شرکت کی۔ربیکا فرگوسن نے شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کے وقت ان کی چھوٹی بچی سو رہی تھیں، تاہم ان کے 11 سالہ بیٹے نے ان کی شادی ہوتے دیکھی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی اور سویڈش طرز کا لباس پہنا تھا اور انہیں روری سے شادی کرنے میں سکون ملا۔اداکارہ نے پروگرام میں ایک بار پھر اپنے شوہر کا مکمل نام بتانیسے گریز کیا اور نہ ہی ان سے متعلق انہوں نے مزید تفصیلات بتائیں۔ربیکا فرگوسن کے گزشتہ 3 سال سے روری نامی شخص سے تعلقات تھے اور ان دونوں کی ایک سال سے کم عمر بچی بھی ہے، جو ان کی شادی میں بھی شریک ہوئیں۔امریکی و برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان 2016 کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے، تاہم روری سے متعلق لوگوں کو زیادہ معلومات کا علم نہیں۔سویڈش اداکارہ کی یہ پہلی شادی ہے، اس سے قبل انہیں ایک 11 سالہ بیٹا بھی ہے۔ربیکا فرگوسن نے اداکاری کی شروعات سویڈن ڈراموں سے کی، بعد ازاں انہوں نے برطانوی ٹیلی وژن اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ربیکا فرگوسن کی مشہور ترین فلموں میں ’ہرکیولس، مشن امپاسیبل: روگ نیشن، ڈسپائٹ دی فالنگ سنو، دی گرل آن دی ٹرین، دی گریٹیسٹ شومین، دی سنومین، مشن امپاسیبل: فال آؤٹ اور لٹل میچ گرل‘ شامل ہیں۔ان دنوں ربیکا فرگوسن آنے والی فلموں ’دی کڈ ہو وڈ بی کنگ اور مین ان بلیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…