جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

سمند ر: پوشیدہ مخلو قات کی پر اسراردنیا

datetime 23  مئی‬‮  2015 |

150522062512_plankton_ocean_624x351_taraoceans_nocredit
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سائنس نامی معروف جریدے میں سمندر کی سب سے چھوٹی مخلوقات یا نامیاتی اجسام کی دنیا کے بارے میں مختلف مضامین کے ذریعے روشنی ڈالی گئی ہے۔ایک بین الاقوامی ٹیم گذشتہ تین سالوں سے ان کے متعلق مطالعہ کر رہی ہے اور انھوں نے اس دوران پانی پر تیرتے ہوئے جن حیاتی جمگھٹوں (پلینکٹون) کو اکٹھا کیا ہے ان کے نمونوں کا مطالعہ کر رہی ہے۔اس ٹیم نے ابھی تک بیکٹیریا کی 35 ہزار اقسام، وائرس کی پانچ ہزار نئی اقسام اور یک خلوی پودوں (پروٹوزوا) کی تقریبا ڈیڑھ لاکھ اقسام تلاش کی ہیں۔ان کا خیال ہے کہ اس میں سے زیادہ تر کے بارے میں سائنس کی دنیا کو پہلے سے علم نہیں تھا۔

150522092000_plankton_2_624x351_v_nocredit

یہ مخلوق جنوبی بحرالکاہل میں دریافت کی گئی نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ ( سی این آر ایس) کے پیرس میں ڈاکٹر کرس بولر نے بی بی سی کو بتایا: ’پلینکٹون نامیاتی اجسام کے بارے میں فی الحال ابھی تک ہمارے پاس سب سے زیادہ معلومات ہیں جن میں وائرس، بیکٹیریا اور پروٹوزوا شامل ہیں اور بالاخیر دنیا بھر میں موجود ان اجسام کا اب ہمارے پاس کیٹلاگ ہے۔‘پلینکٹون نامیاتی اجسام یا مخلوق بھلے ہی بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور خوردبین سے نظر آتی ہوں لیکن سمندری زندگی کا تقریباً 90 فیصد حصہ ان پر ہی مبنی ہے۔ان اجسام یا مخلوق میں وائرس، بیکٹیریا، یک خلوی پودے اور پروٹوزوا مخلوق شامل ہیں۔

150522062635_plankton_ocean_624x351_taraoceans_nocredit

اس جیسے بہت سے نامیاتی اجسام سائنس کے لیے نئے ہیں‘پلینکٹون فوڈ چین (غذائی نظام) کی بنیاد تسلیم کیے جاتے ہیں اور فوٹو سینتھیسس (ضیائی تالیف) کے ذریعےہمارے سانس لینے کے لیے یہ آکسیجن کا نصف حصہ فراہم کرتے ہیں۔بہر حال سمند کے ایکو سسٹم کے نہ نظر آنے والے ان اجسام کے بارے میں ابھی تک ہماری معلومات بہت کم تھی۔فرانسیسی فیشن ڈیزائنر ایگنس بی نے ’تارا مہم‘ کے ذریعہ ‘پلینکٹون کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مہم چلائی تھی۔اس میں سنہ 2009 سے 2013 کے درمیان کئی ممالک کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔ سائنسدانوں کی اس ٹیم نے سمندر میں تقریبا 30 ہزار کلومیٹر کا سفر کیا اور 35 ہزار نمونے اکٹھے کیے۔

150522092115_plankton_6_624x351_v_nocredit

بہت سے اجسام درجہ حرات کے بارے میں بہت حساس ہیںیہ نمونے سمندر کی اوپری سطح سے لے کر ایک ہزار میٹر نیچے تک لیے گئے جبکہ اس تلاش کی مہم میں تقریباً ایک کروڑ یورو خرچ آیا ہے۔ابھی تک سائنسدانوں نے 35 ہزار نمونوں میں سے 579 نمونوں کا تجزیہ کیا ہے اور پانچ سائنسی مضامین میں ان کے نتائج کو شائع کیا ہے۔ڈاکٹر بولر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق نے سمندری جاندار کے بارے میں ہمارے فہم ادراک میں کایا پلٹ کر دیا ہے۔انھوں نے کہا: ’جہاں تک وائرس کا سوال ہے تو پانچ ہزار اقسام میں سے ابھی تک ہمیں صرف 39 کے بارے میں علم تھا۔جبکہ یک خلوی اجسام کے بارے میں ہمار خیا ل ہے کہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہیں۔‘

150522092031_plankton_4_624x351_v_nocredit

ابھی تک ٹیم نے 35 ہزار نمونوں میں سے 579 نمونوں کا تجزیہ کیا ہ’اور پلینکٹون کی تقریبا گیارہ ہزار باضابطہ اقسام کی وضاحت ہم نے کر رکھی ہے جبکہ ہمارے پاس اس سے دس گنا زیادہ ہونے کے شواہد ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ان کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں بہت سی نئی جین ہیں۔وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’ہمارے علم میں اب چار کروڑ جین ہیں اور ان میں سے80 فی صد سائنس کے لیے نئی ہیں۔‘اس تحقیق میں یہ بھی پیش کیا گیا ہے کہ پلینکٹون کی یہ برادریاں کس طرح منظم ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…