منیلا(این این آئی)فلپائن کے اراکینِ پارلیمنٹ نے ایک ایسے مسودہ قانون کی حمایت کر دی ہے، جس کے تحت بارہ سال کی عمر کے بچے کو بھی کوئی جرم کرنے پر عدالت سزا سنا سکے گی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اس دستوری پیش رفت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے شدید تنقید کی ہے۔ یہ قانونی تجاویز صدر
روڈریگو ڈوٹیرٹے نے منشیات کے اسمگلروں پر کریک ڈاؤن کے سلسلے میں متعارف کرائی ۔ اس وقت فلپائن میں پندرہ سال کے نوجوانوں کو کسی بھی جرم کے ارتکاب پر سزا سنانے کا قانون موجود ہے اور اب اِس میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ افغانستان میں بھی بارہ سالہ بچوں کو مجرمانہ اقدام پر سزا سنانے کا قانون موجود ہے۔