بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے ڈرائیور کی چھٹی کیوں کرائی؟وجہ سامنے آگئی

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراداکار ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی ہے۔بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے۔

اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاؤس میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ ملائکہ اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…