دوحہ(این این آئی)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دو روزہ دورے کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ سوڈانی ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق عمر البشیر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ
دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔سوڈان میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری عوامی احتجاج اور مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد یہ صدر البشیر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔واضح رہے کہ سوڈان میں احتجاجی لہر اٹھنے کے بعد دوحہ نے خرطوم حکومت کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔