سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ سنادیا

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے قرار دیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی، لیکن درخواست گزار نے ریٹرننگ آ فیسر کے

حکم کو قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیا، بلکہ براہ راست ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس نے اسے مسترد کردیا، معاملہ میں ہائیکورٹ کا درخواست مسترد کرنا بالکل درست ہے، درخواست گزار مراد علی شاہ کا سیاسی حریف ہے اور صرف سیاسی حریف ہونا کسی کی نیک نیتی ظاہر نہیں کرتا۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ درخواست گزاران کو قانونی فورمز کا استعمال کرنا چاہیے اور اس کے لیے نیت کو بھی ثابت کرنا ہوتا ہے، ایسے نہیں ہوتا کہ اچانک کسی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کردی جائے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…