ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے خود اقدامات اٹھانا پڑیں گے : اداکارہ کنگنا رناوت

datetime 23  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ خواتین اپنی حفاظت کی خود ذمہ دار ہیں اور انہیں ہی خود کو محفوظ بنانے کے لیے آگے آنا پڑے گا۔کنگنا رناوت نے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بھرے مجمع میں ایک شخص نے ان کے جسم پر انتہائی نامناسب انداز سے ہاتھ لگایا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہراسمنٹ نہیں تھی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگانے والے شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی اور واضح کیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے اس بات پر بھی زور

دیا کہ خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے خود اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ لازمی نہیں کہ خواتین اپنی حفاظت کے لیے کراٹے یا دیگر قسم کی تربیت لیں۔کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان لڑکیوں کو بھی ہراساں سے متعلق تعلیم و تربیت دینے کی ضرورت ہے، کیوں کہ نئی نسل کی لڑکیوں کو اپنی حفاظت کے لیے ماحول کو سمجھنا ہوگا۔ان کے مطابق لڑکیوں کو کسی بھی شخص سے بات کرتے وقت شاید جیسے کمزور الفاظ کے بجائے ہر نامناسب معاملے پر واضح انداز میں انکار کی بات کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…