جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کا بڑا کارنامہ ۱ نتھیا گلی میں پھنسے 50سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا جانتے ہیں جوانوں نے آپریشن رات کے کس پہر شروع کیا تھا؟

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نتھیا گلی(آن لائن)پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رات انتہائی خراب موسمی حالات میں ریسکیو ٹیموں نے 3 بج کر 15 منٹ پر آپریشن کا آغاز کیا اور تمام سیاحوں کو نکال کر مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توحید آباد میں پاک فوج کے دستوں سمیت ایئر فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ توحید آباد میں شدید برفباری کے باعث سیاح پھنس گئے تھے اور انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے سیاحوں کی تعداد 50 کے قریب ہے۔اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا کہ نتھیا گلی کے قریب توحید آباد کے مقام پر سیاحوں کے پھنسنے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج اور پاک فضائیہ کی ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں ادویات اور خوراک کا سامان لے کر گئی ہیں، وہاں برف باری کے باعث سڑکیں بند ہیں اور گاڑیاں پھنس ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاک فوج مختلف امدادی آپریشن کے ذریعے پھنسے سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرچکی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں پاک فوج نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گلیشیئر میں پھنسنے والے روسی کوہِ پیما الیگزینڈر گوبیافو کو بحفاظت اتار لیا تھا۔یہ روسی کوہِ پیما شمالی علاقہ جات میں بیافو گلیشیئر میں 20 ہزار 6 سو 50 فٹ بلند چوٹی لوٹک پر پھنس گئے تھے، تاہم پاک فوج نے انہیں باحفاظت وہاں سے نکال لیا تھا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بلندی پر ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا تھا۔اس سے قبل جون 2018 میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ہنزہ میں اولتر چوٹی سر کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں بچالیا تھا، تاہم ایک کوہِ پیما ریسکیو آپریشن سے قبل ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…