منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلامی دشمن قوتیں سوڈان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں،سوڈانی صدرعمرالبشیر

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان کے صدرعمر البشیر نے کہا ہے کہ مظاہرین میں موجود تخریب کار عناصر ہی مظاہرین کو قتل کررہے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری پھیلائی جاسکے۔اسلامی دشمن قوتیں سوڈان کا امن واستحکام تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صدر البشیر نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں سوڈان کے نوجوانوں کو اجرتی قاتل بنا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہوں نے اقتدار سنھبالا اقتدار کے اصول تبدیل

نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور تخریب کار عناصر مظاہرین کی صفوں میں موجود ہیں جو ایسے اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں جو فوج اور پولیس کے پاس نہیں۔صدر البشیر نے الزام عاید کیا کہ مظاھرین میں گھسے اجرتی قاتلوں نے خرطوم میں ایک ڈاکٹر کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ دارفر سے ایک باغی گروپ کے عناصر کو حراست میں لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران انہوں نے مظاہرین کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔صدر عمر البشیر نے کہا کہ سوڈان میں عوام اظہار رائے کے لیے سڑکوں پرنکلے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…