اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

صحت مند غذا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے : شلپا شیٹھی

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)انسٹاگرام پر 6ملین مداح اور لاجواب خوبصورتی رکھنے والی شلپا شیٹھی نہ صرف اداکاری بلکہ فٹنس روٹین کے حوالے سے بھی خاصی مقبول ہیں۔ فٹنس ایکسرسائز ہوں یا بیوٹی سیکریٹس، شلپا کے مداح ان کی ایک ایک پوسٹ کا لمحہ لمحہ انتظار کرتے ہیں اور جب بات ہو شلپا کی بریک فاسٹ روٹین کی تو ان کی صبح کا آغازگرم پانی اور ایک پلیٹ کٹے ہوئے پپیتے (لیموں کے ساتھ ) سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ شلپا ہفتے کے سات دن ناشتے میں مختلف ہرے اور لال جوس استعمال کرتی ہیں۔ ان مختلف پھلوں اور

سبزیوں سے نکالے گئیجوسز میں ریڈ جوس (انار،سیب ،گاجر،چقندر،ٹماٹر) اور گرین جوس (کھیرے اور پالک) شامل ہیں۔ ساتھ ہی دلیہ، دو اْبلے یا آدھے اْبلے ہوئے انڈے یا پھر آملیٹ کھانا بھی ان کے پسندیدہ ناشتے میں شامل ہے۔شلپا فٹنس کے حوالے سے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں، ’’آپ اپنی سوچوں کو محدود نہیں کریں بلکہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اچھی غذا کھانے کو اپنی عادت بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی ورک آؤٹ کو روز مرہ کا معمول بنائیں ،کیونکہ صحت مند غذا ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…