اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں جاں بحق ہونیوالوں کی ابتدائی پورسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق والدہ نبیلہ بی بی کو 4 گولیاں لگیں، والد خلیل کو 13 گولیاں لگیں، 13 سال کی بچی اریبہ کو 6 گولیاں لگیں، کار ڈرائیور ذیشان کو 10 گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب ساہیوال مبینہ آپریشن میں شریک
پولیس اہلکاروں کو لاہور منتقل کر دیا گیا، جے آئی ٹی جلدبیانات قلمبند کرے گی۔ ساہیوال واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے لاہور تھانے میں درج ہو گا۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کا کوئی تھانہ نہیں، ساہیوال سی ٹی ڈی کے معاملات لاہور ہیڈ آفس میں دیکھے جاتے ہیں۔