ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ثاقب نثار اپنی ریٹائرمنٹ کے آخری روز خاموشی سے ایسا کام کرگئے جس کا کسی کو بھی وہم و گمان نہ تھا ،بچوں ،بزرگوں کی سابق چیف جسٹس کو دعائیں

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے آخری روز فیصل آباد ضلع کے 1766 مزدور خاندانوں کو ورکرز ویلفیئر بورڈ میں رکے ہوئے تقریباً 20کروڑ روپے واجب الادا رقم جاری کرا دی۔ اس رقم میں ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور سکالرشپ کی رقوم شامل تھیں۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے گزشتہ کئی سالوں سے کروڑوں روپے کی رقم روکی ہوئی تھی۔

تقریباً چار سال سے مزدور اپنی اس رقم کو حاصل کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے تھے تاہم گزشتہ روز سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصل آباد کے 280مزدوروں کے گھرانوں کو ڈیتھ گرانٹ کی مد میں 13کروڑ 92لاکھ، 518 مزدور خاندانوں کو میرج گرانٹ کی مد میں 5کروڑ 18لاکھ اور 968مزدور خاندانوں کو سکالرشپ کی مد میں 2کروڑ 90لاکھ 40ہزار کی رقم جاری کرنے کا حکم دیا۔ جس پر لیبر ڈائریکٹر ملک منور اعوان نے لیبر قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما بابا لطیف انصاری کے ہمراہ مزدور خاندانوں کو چیک تقسیم کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابقہ پنجاب حکومت نے فیصل آباد ضلع کے 1766مزدور خاندانوں کی 20کروڑ کے لگ بھگ ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب کی رقم مختلف کاموں پر صرف کرنی شروع کر رکھی تھی جس سے مزدور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آخری نوٹس ٹک دکھنی آئل فیلڈکی5 کلومیٹر کی آبادی کو گیس فراہم نہ کرنے کا لیا جس میں سیکرٹری وزارت پٹرولیم کو4 فروری کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے انسانی حقوق سیل میں دائر درخواست پر نوٹس لیا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملہ پر آخری روز 17 جنوری کو نوٹس لیا۔ درخواست مقامی افراد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مقامی آبادی کو گیس فراہم کی جائے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…