منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت ایف بی آر کی جانب سے چھاپے مار کر ہراساں کرنے کے سلسلے کو فی الفور بند کرائے : آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کی جانب سے چھاپے مار کر ہراساں کرنے کے سلسلے کو فی الفور بند کرائے ،23جنوری کو بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا جائے ، اعلان کے باوجود انار کلی سمیت

دیگر تجارتی مراکز میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر میں پیشرفت نہ ہونے پر تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مختلف مارکیٹوں کے تاجر نمائندے بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کو شک کی نگاہ کی دیکھنے کی پالیسی خود حکومت کیلئے سود مند نہیں۔ کسی بھی مارکیٹ میں چھاپے سے قبل متعلقہ ایسوسی ایشن او ریونین کے عہدیداروں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیشکش کر چکے ہیں کہ ہم مارکیٹوں کا سروے کرانے کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ،چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لائے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 23جنوری کے بجٹ میں ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے مکمل خاتمے کا اعلان بھی کر ے گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ انار کلی سمیت دیگر تجارتی مراکز میں پارکنگ کے مسائل کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے لیکن مطالبات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…