جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

مصروفیات کے سبب دستیاب نہیں تھا : گلوکارعلی ظفر نے پی ایس ایل4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین ایڈیشن کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ سیزن فورمیں مصروفیات کے سبب دستیاب نہیں تھا اور منتظمین کو اس بات سے آگاہ کر چکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ ہے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسے

تناور درخت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔تاہم اب علی ظفر سمجھتے ہیں کہ نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے، تین سال انہوں نے اپنے کام کو ایمانداری اور پیشہ وار انہ انداز میں کیا۔علی ظفر جو بیک وقت اداکاری، گلورکاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ سے منسلک ہیں، کہتے ہیں کہ ایک وقت میں مجھ پر بہت سے کاموں کا دبا ہوتا ہے، میں بھی انسان ہوں اور خواہش رکھتا ہوں۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کام کریں گے بہترین انداز میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب چونکہ وہ ’’طیفا ان ٹربل ‘‘کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے بعد میں اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کر رہے ہیں اس لیے انہوں نے خود یہ محسوس کیا کہ پی ایس ایل میں اس بار نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے، پی ایس ایل ایک مقبول برانڈ ہے جس کے ساتھ وہ مستقبل میں ضرور منسلک رہنا چاہیں گے۔کسی فرنچائز سے منسلک رہنے کے سوال پر علی ظفر نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ وہ دو سال رہے تاہم اب وہ بہت مصروف ہیں، بلخصوص اپنی البم کے لئے کیوں کہ ان کی آخری البم آئے ہوئے 8 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…