بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے ’کھیل دیوانوں کا‘ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل گیت ’کھیل دیوانوں کا‘ میں گلوکار و اداکار فواد خان نے آواز کا جادو جگایا ہے لیکن یہ نغمہ مداحوں کو زیادہ پسند نہیں آیا جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشنز کے گیت علی ظفر نے گائے تھے لیکن سب سے زیادہ شہرت

دوسرے ایڈیشن کے نغمے ’سیٹی بجے گی‘ کو ملی جو پی ایس ایل کی پہچان بن گیا۔چوتھے ایڈیشن کے گیت پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا ہے اور اس نغمے کو علی ظفر کے نغموں سے کم تر قرار دیا ہے۔ خان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ایک اور جمعہ، اس بار فواد خان نے برباد کردیا۔ طوبیٰ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل 4 کے نغمے کیساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ زکریا شاہ نامی ٹوئٹر صارف کہتے ہیں کہ علی ظفر کے پی ایس ایل کیلئے گائے ہوئے گیت فواد خان کے نئے گیت سے بہت بہتر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…