بیروت (این این آئی)لبنانی انٹیلی جنس حکام نے ایک مشتبہ اسرائیلی فو جی کو حراست میں لے لیا جو دو روزقبل سرحد پار کرکے لبنان کی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی شہری کو جنوبی لبنان کے صور شہر سے حراست میں لیا گیا۔ لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار صہیونی ملٹری انٹیلی جنس کا عہدیدار ہے۔لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سرحد سے ایک مشتبہ شخص کی دراندازی کی اطلاع پر ملزم کی تلاش کے لیے چھاپیمارے گئے اور اسے صور شہر کی ایک کالونی سے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کی
شاخت ایمری کولن کے نام سے کی گئی جس کے پاس امریکی شہری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ اسرائیلی کو 15 جنوری کو لبنان میں داخلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ کولین گذشتہ منگل کو اسرائیلی فوجی وردی میں سرحدی شہر عیتا سے لبنان میں داخل ہوا۔ اس کے پاس ایک صندوق تھا۔ لوگوں کو دیکھنے کے بعد اس نے صندوق وہیں چھوڑا اور خود بھاگ کھڑا ہوا۔ پولیس کو ملنے والے صندوق سے عبرانی زبان میں دستاویزات ملی ہیں۔ ان کی چھان بین جاری ہے۔