بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نئی فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ سے مجھے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو فلم میکرز پر پھٹ پڑیں

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نئی فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ سے نکالے جانے پر فلم میکرز پر پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے بتایا کہ انہیں اچانک ہی بغیر وجہ بتائے فلم سے نکال دیا گیا اور انہیں اس بارے میں فلم کی شوٹنگ سے چند دن پہلے بتایا گیا۔

اگر پہلے ہی بتا دیا جاتا تو وہ دوسرے پراجیکٹ کے لیے ہامی بھرلیتیں۔تاپسی پنو نے بتایا کہ ’میں نے ہدایت کار سے نکالے جانے کی وجہ پوچھنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوئی واضح وجہ نہیں بتاسکے ہیں جس کے بعد فلم کے پروڈیوسر سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے بھی کوئی خاطر خواہ جواب دینے سے گریز کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ سال فلم کے پروڈیوسر کی موجودگی میں مجھے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تھا جوکہ مجھے پسند بھی آیا تھا۔ میں نے یہ فلم کرنے کی ہامی بھرلی تھی حتیٰ کہ مجھے شیڈول کے دوران دیگر کاموں سے فراغت کا بھی کہا گیا تھا لیکن اس تمام عمل کے باوجود عین وقت پر مجھے فلم سے نکال دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلم میکرز سے فلم سے نکالے جانے پر اصل وجہ بتانے کا مطالبہ بھی کیا۔کہا جارہا ہے کہ فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ میں تاپسی کی جگہ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کو لانے پر غور کیا جارہا ہے جوکہ کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…