اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف ماڈل ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیاان کے ہونے والے شوہر کون ہونگے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے۔فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میں کیا۔

یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع کی تھی جس میں سپرماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کررہے تھے۔ماڈلنگ کے علاوہ مختلف فلموں جیسے خدا کے لیے، بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایمان علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر پوسٹ کی۔ان کے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکی مگر مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان علی بابر بھٹی سے شادی کررہی ہیں۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے مگر مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔بابر بھٹی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی تقاریب فروری میں سادگی سے منعقد کی جائیں گی۔یاد رہے کہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔38 سالہ ایمان علی کچھ عرصے سے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں زیادہ سرگرم نہیں اور ماضی میں وہ مختلف انٹرویز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ شادی کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو چاہے امیر نہ ہو مگر اچھا خیال رکھنے والا ہو۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…