اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حالات بدل رہے ہیں پاکستان آئندہ سالوں میں بہتر ہوگا،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی ) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ میں نے برسلز میں نیٹو اجلاس میں شرکت کی وہاں شریک29 ممالک نے پاکستانی کوششوں کو سراہا، کسی نے بھی پاکستان کے کردار پر تنقید نہیں کی حالات بدل رہے ہیں پاکستان آئندہ سالوں میں بہتر ہوگا۔امید ہے افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اٹھارہویں سی ای او سمٹ میں خطاب میں کیا۔

تقریب سے خطاب میں جنرل زبیر محمود حیات نے کہاکہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ملک میں 2014 سے 2019ء تک تشدد کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا،ان کا مزیدکہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پاکستانی سائنسدان ہر قسم کی تخلیق کرسکتے ہیں، ڈیٹا کی اہمیت آج کے دور میں ایندھن سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے،ہمیں آزادقوموں کی طرح سوچنا ہوگا۔پاکستان میں بھاری مقدار میں معدنی اور دیگر اعلی دھاتوں کے ذخائر ہیں۔تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر پاکستان بغیر دل کا رہے گا۔اگر ٹیکنالوجی کو شہروں تک محدود رکھا تو محروم افراد کی تعدا د بڑھ جائے گی۔سی ای او کلب پاکستان اور منیجمنٹ ہاوس کے زیرانتظام “اٹھارہویں سی ای او سمٹ ایشیا 2018″کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا،اس موقع پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کی پسندیدہ ترین “بیسٹ سیلنگ بک” 100پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان”کے ساتویں بین الاقوامی ایڈیشن کی رونمائی اور تعارفی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، واضح رہے کہ اس کتاب میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے 100پاکستانی سی ای اوز کی کامیابی پر مشتمل کہانیاں شامل ہیں جنہوں نے تمام تر مشکل حالات میں دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگرکیا ہے۔ سمٹ سے سی ای او کلب پاکستان اینڈ منیجمنٹ ہاوس کے ایگزیکٹو ممبر عامر نظامی،

میزان بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، عارف حبیب کارپوریشن کے سی ای او عارف حبیب، سی ای او ایٹین (ایلائٹ اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) طارق حامدی، لکی سمینٹ کے سی ای او محمد علی ٹبہ، دن گروپ آف انڈسٹریزکے چیئرمین ایس ایم منیر، حبیب بینک اے جی زیوریخ فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے گروپ سی ای او سراج الدین عزیز ، پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرام المجید سہگل، وزیرمملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے خطاب کیا۔ اور اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کو کس طرح آگے لیکر چلنا ہوگا اس بات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر دانشوروں، کاروباری شخصیات اور رہنماوں سمیت مختلف شہبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یاد رہے کہ تقریب میں مختلف کاروباری کمپنیز کے پانچ سو سے زائد سی ای اوز، کاروباری رہنما، سیاسی شخصیات اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود تھیاس موقع پر ” 100بیسٹ پرفارمنگ سی ای اوز اینڈ کمپنیز آف پاکستان2018 “کتاب کی رونمائی بھی کی گئی جسے پاکستان کے 100بہترین سی ای اوزمیں تقسیم بھی کیا گیا۔تقریب کی کوریج آن لائن بھی جاری رہی جسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں کاروباری دنیا سے وابستہ افراد کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔سی ای او کلب پاکستان اینڈ مینجمنٹ ہاؤس کی مسلسل یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی اہم شخصیات کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں جس سے نہ صرف قومی پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو، جبکہ کلب کی کاوش سے پاکستان میں کتاب کا کلچر فروغ پارہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…