اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون ،بڑی پیشکش کردی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان میں امن و مصالحت کیلئے حالیہ کوششوں بارے گفتگو کی ۔ جمعرات کو افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ برائے امن و مفاہمت زلمے خلیل زاد کی طرف سے شروع کردہ ان کوششوں میں پاکستان کے پرخلوص کردار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنی مشترکہ ذمہ داری کے سلسلہ میں امن کے جامع عمل کے ذریعے افغانستان میں تنازعہ کے مذاکراتی تصفیہ کیلئے

مخلصانہ کاوشیں کر رہا ہے۔ صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کو دورہ افغانستان کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی افغان صدر کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے مسلسل رابطے میں رہنے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے فضاء پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے افغانستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…