ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مائیکرو سافٹ بھی فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کے لیے تیار

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) 2019 کو فولڈ ایبل فونز کا سال قرار دیا جارہا ہے، چین کی کمپنی رائل کراپ کے فلیکس پائی اور سام سنگ کے پہلے کمرشل فولڈ ایبل فون کے بعد اب مائیکروسافٹ بھی اس دوڑ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔ یہ کمپنی مستقبل میں کسٹمائز ونڈوز انٹرفیس کو مستقبل میں فولڈ ایبل ڈیوائسز کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق مائیکرو سافٹ نے

مستقبل میں ونڈوز اور سرفیس مصنوعات کے لیے اپنی توجہ فولڈ ایبل فونز اور ڈوئل اسکرین ڈیوائسز پر مرکوز کردی ہے۔ یہ کمپنی ونڈوز کے ایسے اپ ڈیٹ ورژن پر کام کررہی ہے جو فولڈ ایبل اسکرین والی ڈیوائسز پر اپلیکشن چلانے میں مدد دے سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ انٹیل اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ونڈوز پر چلنے والی فولڈ ایبل ڈیوائسز کے لیے بھی کام کررہی ہے اور یہ ڈیوائسز ٹو ان ون لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی جگہ لیں گی۔ مائیکرو سافٹ کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہ ایک فولڈ ایبل سرفیس ڈیوائس پر کام کررہی ہے جسے Andromeda کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے ونڈوز پر چلنے والا پہلا فولڈ ایبل فون رواں سال کے آخر میں کسی وقت متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں دی ورج کی ہی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس ڈیوائس پر خاموشی سے کام کیا جارہا تھا اور مانا جارہا تھا کہ یہ ایسا ٹیبلیٹ ہوگا جو موبائل اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے درمیان ایک نئی حد قائم کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیب میں آجانے والا یہ نیا ٹیبلیٹ اپنے ساتھ جدید ترین ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر تجربہ صارفین کو فراہم کرے گا۔ تاہم مائیکرو سافٹ کو ڈوئل اسکرین اور فولڈ ایبل ڈیوائسز کی مارکیٹ میں سخت مسابقت کا سامنا ہوگا۔ گوگل پہلے ہی ایسے ڈیوائسز کی سپورٹ اینڈرائیڈ میں فراہم کرنے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ فولڈ ایبل فونز مارکیٹ میں آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…