ویزہ اور ٹکٹ کے بغیر بزنس کلاس میں سنگاپور سے لندن کا سفر

17  جنوری‬‮  2019

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا کوئی ایک ملک سے دوسرے ملک کا ہوائی سفر بغیر ویزے اور ٹکٹ کے کرسکتا ہے؟ یقیناً نہیں مگر ایسا انوکھا واقعہ سنگاپور سے لندن جانے والی فلائٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز میں

مسافروں کے بعد بزنس کلاس کی خالی نشست پر ایک کوّا (پرندہ) آکر بیٹھ گیا جس کو عملے نے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ باہر نہیں‌ نکلا۔ انتظامیہ اب تک اس بات کو جاننے سے قاصر ہے کہ کوّا جہاز کے اندر داخل کیسے ہوا کیونکہ رن وے کے قریب حفاظتی انتظامات کے تحت کسی پرندے کو آنے کی اجازت نہیں‌ ہوتی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز کے اسٹاف نے کوّے کو اڑانے کی کوشش بھی کی مگر وہ ایک سیٹ سے ہٹا تو دوسری پر بیٹھ گیا۔ انتظامیہ کے مطابق سنگاپور سے لندن ایئرپورٹ جانے والی پرواز ایس کیو 322 فلائٹ تک کا سفر 14 گھنٹے میں طے ہوا، واقعہ جنوری 7 بروز پیر کو پیش آیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا۔ ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کوّے کو جب کیبن میں بیٹھے ہوئے دیکھا تو اُسے اڑانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں اڑا، بعد ازاں ہمیں وقت پر فلائٹ پرواز کرنا تھی اس لیے جہاز اڑا دیا‘۔ جہاز کی انتظامیہ نے کوّے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حکام کے حوالے کیا جس انہوں نے پکڑ کر شہر میں چھوڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…