واشنگٹن(این این آئی) وائیٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے فوج کی واپسی کے لیے پینٹا گون کو ہدایات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے افغانستان میں تعینات 14 ہزار میں سے نصف فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔