اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جام کمال کو پی ٹی آئی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مینگل صاحب کے امیدوار کو سینٹ کے الیکشن میں شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مزید مضبوط ہونے والی ہے۔ سب لوگ دن گنتے جائیں، سندھ حکومت اگلے دو ماہ میں گر جائے گی ۔کیونکہ وزیراعلیٰ سندھ نیب کیسز میں مطلوب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
جس جس کے ہاتھ خون یا کرپشن سے لدے ہوئے ہیں ان کے پلے اب کچھ نہیں رہے گا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے جا رہا ہے کیونکہ وہاں کسی کو کوئی رعایت نہیں ملنے والی۔ چوہدری غلام حسین نےمزید کہا کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ فاطمہ بھٹو جن کا بھٹو خاندان سے سو فیصد تعلق ہے۔ ان کو سندھ کی گورنر لگانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ بھٹو کے لیے اب عمر کی شرط بھی نہیں ہے کیونکہ ان کی عمر اتنی ہو چکی ہے کہ وہ گورنر کا عہدہ سنبھال سکتی ہیں۔