اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک اور جھٹکا، پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے او پی ڈی میں پرچی مہنگی کر دی گئی ، آج سے آؤٹ ڈور میں 20کی پرچی 30روپے میں ملے گی،سرکلر کے مطابق یکم اپریل سے پرچی 40جبکہ یکم جولائی کو اوپی ڈی کی یہی پرچی 50 روپے میں ملے گی ، ذرائع کے مطابق ابتداء میں یہی پرچی 10 روپے کی ہوا کرتا تھی ،ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی ناانصافی کی بات ہے ،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ علاج
مفت ہوتا لیکن الٹا پرچی کی قیمت ہی بڑھا دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ چند دنوں پہلے ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافہ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کے ڈینٹل یونٹس کی حالت حکومت کے دعوئوں کے باوجود بہتر نہ ہوسکی ۔آلات کی باقاعدہ سٹرلائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے امراض پھیل رہے ہیں ۔دانتوں کے امراض کا شمار صوبے میں پہلے 10 امراض میں ہو رہا ہے ان میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ڈینٹل یونٹس میں آلات کی کمی ہے۔