جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر کیے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے کاتوڑ، وزیر اعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کو بڑا حکم جاری کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزارت اطلاعات حکومتی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اسکے مقاصد کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ٗ مضبوط ، متحرک اور ذمہ دار میڈیا ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے متعلق میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے مزید متحرک کردار ادا کرے ٗ

میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر کیے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں تاہم میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ٗبے بنیاد خبروں کی اشاعت کی روش کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے وزارت اطلاعات کے مختلف محکموں کے سربراہان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، معاونین خصوصی افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو ملک کی حالت زار بدلنے کیلئے اپنے منشور کے مطابق اسٹرکچرل ریفارمز (ڈھانچہ جاتی اصلاحات) پر عمل پیرا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری کاوشوں کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول نہیں بلکہ ملک اور ملکی عوام کی بہتری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں سٹرکچرل ریفارمز ہمیشہ تکلیف دہ مرحلہ ہوتے ہیں لیکن اس مشکل مرحلے کے بعد اچھا اور خوشحال دور شروع ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ وزارت اطلاعات حکومتی کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اسکے مقاصد کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مضبوط ، متحرک اور ذمہ دار میڈیا ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کو باخبر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وزارت اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے متعلق میڈیا کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے مزید متحرک کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ میڈیا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے بارے میں جان بوجھ کر کیے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں تاہم میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کوئی مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا ٗبے بنیاد خبروں کی اشاعت کی روش کی حوصلہ شکنی کے مشترکہ مشن میں میڈیا کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزارتوں کے تعلقات عامہ کے افسران میڈیا کی معلومات تک کی رسائی اور درست انفارمیشن کی فراہمی میں متحرک کردار ادا کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…