اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ڈیل سٹین نے سٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

جوہانسبرگ(آئی این پی)سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں سٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر آٹھویں باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیکر براڈ اور ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر یہ اعزاز حاصل کیا۔تینوں باؤلرز نے یکساں 433 وکٹیں

لے رکھی ہیں، اب سٹین کو سابق بھارتی باؤلر کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹیں درکار ہیں اگر وہ کیپل کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ جائیں گے۔ کیپل نے 434 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…