اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکارہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل خارج ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ
سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکارہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے، (ن)لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی سے متعلق نیب کی اپیل خارج کردی ہے۔