جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تبدیلی پاکستانیوں کے گلے پڑنے لگی ! منی بجٹ میں کون کون سی اشیا مہنگی کردی جائینگی؟ عوام پربجلیاں گرادی گئیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(صباح نیوز)دوسرے منی بجٹ میں 150ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اقدامات کی تجویز ہے، پرتعیش اشیا پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ موبائل فون اور امپورٹڈ گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہوں گی، موبائل فون، بڑی گاڑیاں ، لیدر آئٹمز مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا ،1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھائی جائے گی،نان فائلر کے گرد گھیرا تنگ ہو گا،عوام نے سر پکڑ لیے۔حکومت نے پانچ ماہ میں دوسرا منی بجٹ لانے کا اعلان کیا ہے ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق

منی بجٹ میں 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی بڑھا دی جائے گی جبکہ امپورٹڈ لیدر جیکٹس، کوٹ، بیلٹ اور خواتین کے پرس بھی مہنگے ہو ں گے۔ ایسے میں کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی تو انہیں بہت بھاری پڑ رہی ہے تاہم بعض افراد منی بجٹ کو بیرونی قرض لینے بہتر سمجھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، ان کے لیے ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جا سکتی ہے۔ اس بات کا امکان بھی ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…