پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

’’ نیازی خاندان کی کرپشن کی داستانیں عام‘‘ ایک وزیرکہتے ہیں علیمہ آپا وزیراعظم نہیں رہیں تو میں پوچھتا ہوں مریم نواز کونسی وزیراعظم رہی ہیں؟گیند پی ٹی آئی کی کورٹ میں ڈال دی گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(اے این این)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کارراہ فراراختیارکرچکے ہیں،عمران نیازی کے خاندان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، علیمہ خان کے جعلی اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی بھی تحقیقات کی جائیں ، ایک وزیر کہتے ہیں علیمہ آپا وزیراعظم نہیں رہیں تو میں پوچھتا ہوں مریم نواز کونسی وزیراعظم رہی ہیں؟

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال سمیت ن لیگی رہنما اور کارکن نوازشریف کی طبیعت کی ناسازی کی خبر کے بعد جیل کے باہر پہنچ گئے تاکہ وہ اپنے قائد کی صحت کے بارے میں دریافت کرسکیں تاہم جیل حکام کی جانب سے کسی رہنما کو آگے نہیں جانے دیا گیا اس موقع پر لیگی کارکنوں نے حکومت کیخلاف اور اپنے لیڈر نوازشریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے کیونکہ عمران خان کے کہنے پر وہ ن لیگ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں اور اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے ۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پہلے تین سو اور اب پانچ سو ارب کی کٹوتی ہوگی،پانچ سے سات لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سارا زور انتقامی کارروائیوں پر لگارہی ہے،نوازشریف نے ملک سے اندھیرے ختم کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 13ارب لگاکر 9ارب اکٹھا کیا گیا، انہوں نے چیف جسٹس سے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جوسیلاب فنڈ کی تحقیق کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سیلاب فنڈ سے ایک لاکھ مکان کہاں بنائے گی۔

جعلی مینڈیٹ والے لوگ ن لیگ سے انتقام لے رہے ہیں،ملکی معیشت کو موجودہ دورحکومت میں شدید نقصان ہوا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کے بعد اب ایک اور ملک میں جائیداد اور جعلی اکاؤنٹس نکل آئے ہیں اب عمران خان کے خاندان کی کرپشن کی داستانیں بھی سامنے آرہی ہیں جس طرح (ن)لیگ کی قیادت اور شریف خاندان کا احتساب کیا ہے اور اسی طرح وزیراعظم اور چیئرمین نیب کو علیمہ خان کی غیر قانونی جائیدادوں ، اکاؤنٹس کی تحقیقات کی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیر موصوف فرماتے ہیں کہ علیمہ آپا کونسی سے ملک کی وزیراعظم رہی ہیں تو میں اس سے پوچھتا ہوں کہ مریم نواز ، حسن اورحسین کونسے وزیر یا وزیراعظم رہے ہیں ۔شریف خاندان کا گزشتہ 70سالہ احتساب ہوسکتا ہے تو علیمہ خان کا کیوں نہیں ہوسکتا ؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے آس پاس بھی کچھ کرپٹ لوگ کھڑے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…