ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا‘ کیا ۔۔اسے حکومت کااعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ۔۔اعلان جنگ سمجھا جائے؟حکومت کیا چاہتی ہے؟نیب نے وزیراعظم کوبھی قابل احتساب ڈکلیئر کردیا،جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ دنیا میں ہر سال بہترین اور بدترین پاسپورٹس کا انڈیکس جاری کیا جاتا ہے‘ یہ انڈیکس آج جاری ہوا‘۔۔اس میں جاپان پہلے‘ سنگا پور اور جنوبی کوریا دوسرے‘ جرمنی اور فرانس تیسرے اور ڈنمارک‘ اٹلی‘ فن لینڈ اور سویڈن چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان 104 ممالک کی ۔۔اس فہرست میں 102 نمبر پر ہے‘ ہم سے نیچے صومالیہ‘ شام‘ افغانستان اور عراق ہیں  جبکہ سوڈان‘ فلسطین‘ یمن‘ بنگلہ دیش اوربھارت بھی ہم سے بہتر ہیں‘ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو گی

برطانیہ اور امریکا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان پر جرمانہ عائد کیا تھا‘ یہ جرمانہ تاوان جنگ تھا‘ (اس) تاوان کا چھٹا حصہ پاکستان کو ملنا تھا ۔۔لیکن پاکستان نے جاپان کی اقتصادی حالت دیکھ کر ۔۔اسے اپنا حصہ معاف کر دیا تھا جبکہ جنوبی کوریا نے 1960ء کی دہائی میں پاکستان کا اقتصادی پلان کاپی کیا تھا ۔۔لیکن آج جاپان کا پاسپورٹ پہلے اور جنوبی کوریا کا دوسرے نمبر پر ہے اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت پانچ بدترین پاسپورٹ میں شمار ہوتی ہے‘ ہم نے کبھی سوچا ایسا کیوں ہے؟ ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے والے لوگ کسی دن اکٹھے بیٹھیں اور اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں ‘کیا ہم ۔۔اس سلوک کوڈیزرو کرتے ہیں اور اس کے بعد یہ بھی سوچیں ملک کی عزت کی بحالی کس کی ذمہ داری ہے۔ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں ۔ حکومت نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا‘ کیا ۔۔اسے حکومت کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ۔۔اعلان جنگ سمجھا جائے‘ حکومت نے ای سی ایل کے ایشو پر یوٹرن لینے سے انکار کر دیا ہے‘اب پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس کیا آپشن بچتا ہے اور آج نیب کے چیئرمین نے وزیراعظم کو بھی قابل احتساب ڈکلیئر کر دیا‘ یہ تمام نقطے ہمارے آج کے پروگرام کا ایشو ہوں گے‘ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…